سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگی

منگل 24 جنوری 2017 13:17

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کل بدھ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرینا ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلام کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں، سرینا ولیمز نے پری کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں جمہوریہ چیک کی باربورہ سٹرائیکووا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا، کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ (آج) انگلینڈ کی جوہانا کونٹا سے ہوگا، انہوں نے میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں روسی اکاترینا ماکاروا کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

میگا ایونٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا اور کروشیا کی میرجانا لیوکک بارونی آمنے سامنے ہونگی۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 13:17:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :