Kitne Yug Beet Gaye - Article No. 2592

کتنے یگ بیت گئے - تحریر نمبر 2592
ثروت کم عمری میں ہی طویل سفر طے کر کے الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں
نصرت زہرا
پیر 8 جنوری 2024
نگاروں سے مختلف ہے میں اسے حرف کاروں کے قافلے کا شریک مانتی ہوں کہ اس نے اپنی دنیا خود بنائی ہے۔
(جاری ہے)
ثروت اس لحاظ سے ثروت مند ہے کہ وہ صاحبِ شعور ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی کڑھتی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر نکلنے سے پہلے توے پر پڑی روٹی وقت پر اہل خانہ کے ٹیبل پر چن دے، گھر میں خدمت انجام دینے والی ملازمہ کو دیر سے آنے پر سخت سست نہیں کہتی کیونکہ اس کی نرم مزاج طبیعت کو یہ گوارا نہیں کہ زمین پر بسنے والا کوئی شخص ناہموار رویوں کا سامنا کرے۔
ہمارے سکہ بند نقاد ثروت ایسی ثروت مند خواتین کی سوچ کو مغربی فکر سے مربوط کر کے خوش ہوتے ہیں اور اس جرآت فکر کو پوربی اور یورپی فکر سے متاثر قرار دیتے ہیں لیکن ثروت کی فکر کا محور کہیں اور ہے وہ آگاہ ہی نہیں خود آگاہ بھی ہے اپنی آگہی کے من میں مسلسل سلگتی رہتی ہیں زندگی جب ایک ایسے سفر کو چن لے جس میں کرب، آفتیں، جنگیں، کدورتیں اور رنجشیں بھی ہونٹ پر آئے سچ کو لکھنے کی ٹھان لیں تو یقیناً تنہائی جزو نصیب بن جاتی ہے۔ثروت بھی اس قافلے کی راہرو ہیں جو زندگی کو سمجھ چکی ہیں کہ اس کی حقیقت وہ نہیں جو دکھائی دیتی ہے سچ جان لیوا بھی ہے اور اس کی نیو سے ہر روز ایک نیا کرب برآمد ہوتا ہے اب یہ آگہی کا کرب ہے کہ وہ ثروت کو ہانپنے نہیں دیتا۔زندگی کے وہ تجربات جو تھکا دیتے ہیں اور انسان سے قوت برداشت چھین لیتے ہیں مگر یہ اہل ظرف ہی ہوتے ہیں کہ جو اپنا نقطہء نظر رکھتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ قافلہ ساتھ چل رہا ہے یا وہ اکیلے رہ گئے ہیں۔مایا جال۔۔۔
خواب لکھنے کا عمل۔۔۔
ضبط نبھانے کی خلش۔۔۔
حسن ہونے کی وبا۔۔۔
شوق پہننے کی لگن۔۔۔
سات دریاؤں کی لہروں کو۔۔۔
نکلنے کی ہوس۔۔۔
آسماں اوڑھ کے سورج۔۔۔
سا دکھنے کی سزا۔۔۔
حرف کی مئے سے۔۔۔
مئے ناب تک آنے کا سکون۔۔۔
ثروت کے حرف کی دنیا کا سفر ابھی جاری ہے اور رکیں گی نہیں۔۔۔
Browse More Urdu Literature Articles

کتنے یگ بیت گئے
Kitne Yug Beet Gaye

پروین شاکر کی حادثاتی موت کی نامکمل تحقیقات
Parveen Shakir Ki Hadsati Maut Ki Namukammal Tehqiqat

جلتی ہوا کا گیت
Jalti Hawa Ka Geet

ماں اور پروین شاکر
Maan Aur Parveen Shakir

پروین شاکر کا رثائی شعور
Parveen Shakir Ka Rasai Shaoor

ریت
Rait

لا حاصل از خود
La Hasil Az Khud

فقیرن
Faqeeran

داستان عزم
Dastaan E Azm

محمد فاروق عزمی کا پرعزم اور پر تاثیر قلمی سفر
Mohammad Farooq Azmi Ka PurAzam Aur PurTaseer Qalmi Safar

حلیمہ خان کا تقسیم 1947 کے شہداء کو سلام
'Walking The Divide: A Tale Of A Journey Home'

جہیز
Jaheez