Live Updates

واشنگٹن میں کیا گیا خطاب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کا تھا وزیراعظم کا نہیں

معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جولائی 2019 10:53

واشنگٹن میں کیا گیا خطاب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کا تھا وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2019ء) : معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ خطا معاف، واشنگنٹن میں استقبال کتنا ہی بڑا اور تقریر کیسی ہی شاندار ہو، یہ پی ٹی آئی کے چیرمین کا خطاب تھا، وزیر اعظم پاکستان کا نہیں۔

قائداعظم کے بعد ملک کو ایک بھی لیڈر نہ ملا جو اپنی ذات سے فرصت پا سکے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کی رات کو سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ چکے ہیں اور اب انہوں نے امریکہ کے کاروباری افراد سے ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد ان کی امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کو امریکہ دورے پر حکومت کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے قافلے میں درجن بھر سرکاری گاڑیاں ، ایمبولینس، فائر برگیڈ اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کا استقبال کرنے پہنچی۔ وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔ واشنگٹن کے شہری علاقوں اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہائوس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروں میں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

جبکہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم کا خطاب سننے کیلئے موجود تھے،اس دوران عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ امریکہ میں ہونے کے باوجود اتنی کمیونٹی کا وزیراعظم عمران خان کے لیے اکٹھا ہونا کافی سراہا جا رہا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات