مستحق افراد کی مدد کا انوکھا طریقہ ،شہری نے ایک کلو آٹے میں 15 ہزار کی نقدی ڈال دی

ایک کلو آٹے کا سن کر 40 میں سے 20 فیملیاں موقع سے چلی گئیں ، مستحق افراد نے تھیلا کھولا تو 15ہزار کی نقدی نکلی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 15 اپریل 2020 11:26

مستحق افراد کی مدد کا انوکھا طریقہ ،شہری نے ایک کلو آٹے میں 15 ہزار کی ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 اپریل 2020ء ) شہری نے مستحق خاندانوں کی امداد کے لئے انوکھا طریقہ ڈھونڈلیا۔ ایک کلو آٹے کے تھلیے میں 15 ہزار روپے نقدی دی، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے لاکھوں افراد بے روز گار ہو گئے ہیں ۔ جس کے بعد مخیئر حضرات میدان میں آ گئے ہیں اور غریبوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف تو لوگوں کے پاس کھانے کوکچھ نہیں ہے دوسری طرف راشن مافیا بھی سرگرم ہو گیا ہے ۔

ضرورت سے زیادہ راشن لے کر اسے دکانوں پر فروخت کرنے لگے ہیں۔ کراچی کے علاقے اورنگی میں ایک شہری نے مستحق افراد کی تلاش کیلئے ایک انوکھا طریقہ کار اپنایا۔ شہری نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا کہ ایک جگہ پر 40 کے قریب لوگ کھڑے تھے اور راشن کا انتظار کررہے تھے ان میں سے بہت سے ایسے ہونگے جو راشن کو بازاروں میں فروخت کرتے نظر آتے ہیں ، شہری کا کہنا ہے کہنا ہے کہ اتنے میں ایک کلٹس کار آئی جس میں سے جوڑا باہر آیا اور بتایا کہ ہم کچھ دیر بعد ایک کلو آٹا دیں گے، ایک کلو آٹے کا سنتے ہی کئی لوگ موقع سے چلے گئے اور 20 افراد اس ایک کلو آٹے کا انتظار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

شہری نے بتایا اتنے میں ایک اور گاڑی آکر روکی۔ موقع پر موجود 20 فیملیوں میں سے دو سے تین افراد رونے لگے کہ کچھ بھی دے دو مجبوری ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی آئی اور لوگوں میں ایک ایک کلو آٹا تقسیم کیا جانے لگا جب مجھے بولا گیا کہ جا کر دیکھو کیا ہے تو میں نے ایک کلو کا آٹے کا تھیلا کھولا جس میں سے پندرہ ہزار روپے نقدی نکلی۔ ہر تھیلی میں 5 ہزار کے تین نوٹ رکھے گئے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل ایک ویڈٰیو بھی سامنے آئی تھی جس میں شہری کو سامان بازار میں بیچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ لگژری اشیاء خریدنے کی کوشش کرتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص راشن فروخت کرنے کیلئے پرچون کی دکان پر آتا ہے اور بتاتا ہے کہ مخیئر حضرات کی جانب سے لیا گیا کافی راشن موجود ہے، جب دکان دار نے سوال کیا کہ تقریباَ کتنا راشن ہوگا جس پر اس شخص کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 من کے قریب ہوگا۔