وزیر صحت انصر ابدالی تمباکو نوشی پر پابندی کا بل اسمبلی میں پیش کریں‘راجہ رضوان نصیب

پیر 27 ستمبر 2021 13:57

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سابق امیدوار اسمبلی و مسلم کانفرنس برطانیہ کے سینئر رہنما راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سرکاری، نیم سرکاری، پرائیویٹ اداروں اور تمام پبلک مکامات پر تمباکو نوشی پر پابندی لگائے وزیر صحت انصر ابدالی کو چائیے کہ وہ تمباکو نوشی پر پابندی کا بل اسمبلی میں پیش کریں تاکہ بل کی منظوری پر مکمل قانون بنے ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی نہ صرف سگریٹ نوش افراد اور ان کے اہل خانہ بلکہ محکمہ صحت پر بھی مالی بوجھ بڑھاتا ہے اگر وہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں تویہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی براہ راست انسانی پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے اور تمباکو نوشی کرنے والوں کو سانس کی بیماریوں بشمول کوویڈ 19 کا شکار بناتی ہے ان خیالات کااظہار سابق امیدوار اسمبلی و مسلم کانفرنس برطانیہ کے سینئر رہنما راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ بہت سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو کینسر جیسی مہلک بیماری کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے عالمی ادارہ صحت کے تمباکو کنٹرول کے فریم ورک کنونشن (ایف سی ٹی سی) نے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں جس پر پاکستان نے بھی دستخط کیے ہیںیہ کنونشن ممبر ممالک کو سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کرنے کی تاکید کرتا ہے ایف سی ٹی سی نے ممبر ممالک کو تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی تاکہ وہ خریداروں کے لئے مہنگا ہوجائے اور ان کی مانگ میں کمی آ جائے حکومت آزاد کشمیر بالخصوص وزیر صحت آزاد کشمیر انصر ابدالی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پبلک مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی لگائی جائے ۔