جیکب آباد میں افسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ہڑپ کرلیے گئے

منگل 14 مارچ 2017 17:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء)جیکب آباد میں افسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ہڑپ کرلیے گئے یوایس ایڈ کی جانب سے تعمیر کیے گئے کانفرنس ہال کے نام پر بااثر ٹھیکیدارکوالگ سے 50لاکھ جاری تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کمیونٹی ڈولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت دوکروڑ کی رقم ڈپٹی کمشنر جیکب آبادکے اکائونٹ جی کے 5003میں بھیجی گئی جس کے تحت پروجیکٹ نمبر جی کے 16170283کے تحت ضلع کونسل ہال کی تزئین وآرائش سمیت ضلع کونسل کالونی کے نکاسی آب کے منصوبے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کیے گئے پر محکمہ بلڈنگس کے افسران اوربااثر ٹھیکیدارنے ملی بھگت کرکے ضلع کونسل ہال کی معمولی مرمت کرکے پیسے ہڑپ کرلیے ہیں ،ضلع کونسل ہال میں ڈیسک کے بجائے کرسیاں رکھی گئی ہیں جس پر اجلاس میں ممبران نے بھی سخت اعتراض کرتے ہوئے ٹھیکیدارکے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے اسی طرح ایک دوسرے منصوبے کوڈ نمبر جی کے 16170284کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے کانفرنس ہال کی مرمت اوربحالی کے منصوبے کے منظورہونے سے قبل ہی یوایس ایڈ کے تعاون سے ڈی ایچ او آفس میں کانفرنس ہال تعمیر کیاگیا جس کاافتتاح رواںسال یکم فروری پر یوایس ایڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈینسی ہربول نے کیاتھا مذکورہ منصوبے کے نام پر بااثر اور منظور نظر ٹھیکیدار کو 50لاکھ جاری کیے گئے ٹھیکیدارنے یوایس ایڈ کی جانب سے تعمیر کیے گئے کام کو اپنادکھا کر ایسی رقم افسران کی ملی بھگت سے حاصل کرکے ہڑپ کی ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرساون شیخ کا کہناتھاکہ ڈی ایچ او آفس کے کانفرنس ہال کی تعمیر امریکی امدادی ادارے کے تعاون سے مکمل ہوئی ہے ہمیں بھی پتہ چلاہے کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے اس منصوبے پر فنڈزکااجراء کیاگیاہے دوسری جانب شہری اتحاد کے اکرم ابڑو ،جمعیت علمائے اسلام کے ڈاکٹر اے جی انصاری نے رابطہ کرنے پربتایاکہ افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے سرکاری فنڈزکی لوٹ مارمچارکھی ہے یوایس ایڈ کے منصوبے پر محکمہ ورکس اینڈ سروسزنے کس طرح ٹھیکیدار عبدالرزاق کو 50لاکھ جاری کیے اس کی مکمل تحقیقات کرکے ٹھیکیداراور افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ایک ہی ٹھیکیدار کو درجنوں ٹھیکوں سے نوازنا سمجھ سے باہرہے نیب اینٹی کرپشن اوردیگر تحقیقاتی ادارے اس میگااسکینڈل کا نوٹس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں