اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد کا شہرکے مختلف اسکولوں کادورہ

متعدد اساتذہ غیر حاضر ‘سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کابھی دورہ ‘سرکاری ملازم پابندی سے ڈیوٹی کریں ‘بلال سلیم

بدھ 19 اپریل 2017 23:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء)اسسٹنٹ کمشنر کا شہرکے مختلف اسکولوں کادورہ متعدد اساتذہ غیر حاضر سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کابھی دورہ سرکاری ملازم پابندی سے ڈیوٹی کریں :بلال سلیم تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد بیرسٹر بلال سلیم نے گزشتہ روزجیکب آبادکے مختلف گرلزاوربوائزاسکولوں کا اچانک دورہ کرکے طلبہ وطالبات سے ملے دورے کے موقع پر متعدد اساتذہ غیر حاضر پائے گئے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کابھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیامیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے کہاکہ سرکاری ملازم پابندی سے ڈیوٹی کریں ڈیوٹی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی دوروں کا مقصدعوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرناہے تاکہ عوام کو شکایات کا موقع ہی نہ ملے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں