جیکب آباد ،بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 2 مارچ 2018 19:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے علی محمد عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بی این پی، اے پی سی اور مختلف بلوچ قبائل کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ، ریلیوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میں شامل شرکاء نے بلوچی لباس زیب تن کئے ہوئے اور بلوچی گانوں پر رقص کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے ،اس موقع پر دلمراد لاشاری، مختیار بلوچ، میر احمد مینگل، صدام بلوچ، عابد سندھی، محمد شعبان ابڑو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی ثقافت قدیم ہے جو قومیں اپنی تہذیب اور ثقافت کو یاد رکھتی ہیں وہ کبھی نہیں مرتی، بلوچ قوم محب وطن اور بہادر قوم ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں