جیکب آبادکے بولان محلہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل اورایمبولنس میں تصادم ہندو خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک

جمعہ 8 جون 2018 23:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) جیکب آبادکے بولان محلہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل اورایمبولنس میں تصادم ہندو خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدرتھانہ کی حدود میں واقع بولان محلہ میں گزشتہ شب تیزرفتار ایمبولنس اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں بابولعل موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ شنکر کمار شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں سکھر منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا حادثے کے بعد ایمبولنس کاڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا حدود کی پولیس نے ایمبولنس اپنی تحویل میں لے لی ہے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں