کھڈیاں خاص ،پولیس مقابلہ میں35وارداتوں میں مطوب ڈاکو ہلا ک ،تین ڈاکوفرار

جمعرات 15 دسمبر 2016 14:33

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) کھڈیاں خاص میں پولیس مقابلہ35وارداتوں میں مطوب ایک ڈاکو ہلا ک جبکہ تین ڈاکوفراروقعات کے مطابق 4 ڈاکو گذشتہ رات نواحی گائوں کیلوںسے واردات کرکے واپس آرہے تھے جب وہ کھڈیاں کے قریب پہنچے تو کھڈیاں پولیس کے اہلکا ر بائی پاس کھڈیاں کے پاس ناکہ لگا کر کھڑے تھے کہ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے پولیس نے فوری طور پرملزمان کو گھیرے میں لے لیا اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ملز م سلیم عرف لڈو جو کہ قصور پولیس اور لاہورپولیس کو 35واداتوں میں مطلوب تھا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں