ڈی ایچ کیو کو پنجاب کا بہترین ہسپتال بنائیں گے، محمدیعقوب ندیم سیٹھی

پیر 19 دسمبر 2016 12:26

قصور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) شہریوں کا سرکاری سطح پر بہترین علاج و معالجہ حکومت کا اولین مقصد ہے‘ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصور میں نمایاں تبدیلیوں کا آغازہوچکاہے ڈی ایچ کیوہسپتال کو پنجاب کا بہترین ہسپتال بنائیںگے جس کیلئے تمام ادارے ‘ ہیلتھ کونسل اورانکے ممبران ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکے دورہ کے موقع پرکیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرقیادت حکومت تعلیم‘ صحت‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے‘وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلع قصورکی ترقی و خوشحالی کیلئے شاندار ترقیاتی پراجیکٹس دیئے ہیں جن میں بائی پاس پراجیکٹ‘ ڈی ایچ کیوہسپتال کی اپ گریڈیشن‘گائنی کمپلیکس و دیگر کئی منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں