ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہو گی ‘ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 10ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے ‘بریفنگ تمام محکمے ملکر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں ‘کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان
جمعہ 6 جنوری 2017 15:13
(جاری ہے)
اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ10ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اڈا جات اور گھر گھر جانیوالی ٹیموں کو اگر کوئی مسئلہ ہوا تو انکی مدد کریگی ‘محکمہ ریونیو لوگوںمیں آگاہی کی مہم اور رہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی اورپولیو ٹیموں کی علاقہ میں معاونت کریگا۔
محکمہ ایجو کیشن صبح کے وقت اسمبلی میں بچوں کو پولیو آگاہی کے حوالے سے لیکچر ،سکولوں کے مین گیٹ پر بینرز ،اڈا جات پر سکائوٹس اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں سٹاف مہیا کریگا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر این جی اوز کو پولیو ڈے کی آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر آمادہ اور مختلف مقامات پرقطرے پلوانے کیلئے کیمپس لگوائے گا ۔محکمہ پی آر ایس پی اور پاپولیشن ویلفیئر مہم کے دوران جہاں ضرورت پڑی وہاں عملہ مہیا کرینگے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے عہدیداران پرائیویٹ کلینکس پر عوام کو پولیو سے بچائو بارے آگاہی دینگے ۔اجلاس میں منیجر اوقاف کی غیر حاضری پر نوٹس لیتے ہوئے اس کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کیساتھ ملکر پولیو مہم کو کامیاب کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی آگاہی کیلئے اہم شاہراہوں پر فلیکسز اوربینرز زیادہ سے زیادہ آویزاں کئے جائیں اور پولیو مہم شروع ہونے سے قبل ضلع بھر میں اس کی بھرپور تشہیر کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ‘2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج
محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ..
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار