ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع بھر میں خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منانے کیلئے جائزہ اجلاس

بدھ 1 مارچ 2017 17:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع بھر میں خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘اے سی چونیاں عائشہ غضنفر ‘اے سی کوٹ رادھاکشن ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طلعت رشید ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ‘ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں امجد فاروق ‘‘پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین قصوراور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے کہا کہ ضلع بھر میں خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا جائیگااور اس سلسلے میں 3مارچ 2017کو تمام تحصیلوں میں مختلف پروگرامز اور سیمینارز منعقد ہونگے اور 4مارچ 2017ء بروز ہفتہ صبح 10بجے ڈی پی ایس سکول کے آڈیٹوریم میں سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائیگا۔ جس میں آفیسرز خواتین ‘سول سوسائٹی ‘وکلاء خواتین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کرینگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں