خادم اعلیٰ پنجاب کا دیہی روڈزپروگرام صوبہ کی معاشی ترقی میں اہمیت کا حامل ہے،نعیم صفدر انصاری

بدھ 8 مارچ 2017 11:55

قصور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے‘ خادم اعلیٰ پنجاب کا دیہی روڈزپروگرام صوبہ کی معاشی ترقی میں اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پراپنی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی صحت‘تعلیم ذرائع آمدورفت سمیت تمام عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘حکومت عوام کو جدید محفوظ اور آرام دہ ذرائع آمدورفت دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ دیہاتی عوام کو شہرتک رسائی آسانی سے مل سکے اور دوردرازکے علاقوں کو شہر کی سہولیات حاصل کرسکیں اور دیہات کے درمیان فاصلے کم ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں