قصور پریس کلب میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب (آج) ہو گی

منگل 21 مارچ 2017 10:41

قصور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) قصور پریس کلب میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب آج (22 مارچ کی) شام5:30 بجے منعقد ہوگی جس میں ضلعی افسران‘ ارکان اسمبلی اورشہرکی دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران شرکت کرکے پاکستان کی اہمیت اور اس کی قدرومنزلت سے متعلق خیالات کا اظہارکرنے کے علاوہ نوجوان نسل کو اپنی قیمتی آراء سے نوازیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئرمین پریس کلب قصورمحمداشرف واہلہ نے کہا کہ صحافیوں نے ہر میدان میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرملک اور قوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں