نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے ’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ کے تحت اسلامک فنانس کا اجراء

جمعہ 5 مئی 2017 11:33

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسلامک فنانس کا اجراء کردیاگیاہے۔ یہ بات پروگرام کوارڈی نیٹر ملک شبیراحمدنے نیشنل بینک سٹاف کالج میں تربیتی پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے شعبہ اسلامی بینکنگ گروپ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی ہدایت پر وزیراعظم کے پروگرام برائے نوجوانان کے تحت اسلامک فنانس سکیم باضابطہ شروع کردی گئی ہے جس سلسلہ میں لاہورریجن کے تمام برانچ مینجرکو تربیتی ورکشاپ میں بتایاگیاہے کہ وہ نوجوانوں کی بھرپور معاونت کریں اور انہیں اس پروگرام کا حصہ بننے کیلئے اپنی پوری خدمات پیش کریں۔

ملک شبیراحمدکے مطابق مصطفی آباد للیانی برانچ میں ایک علیحدہ سے کائونٹر قائم کردیاگیاہے جہاں سے نوجوان ہر طرح کی معلومات اور مددحاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں