قصور پولیس کا شراب کی چالوبھٹی پرچھاپہ، میاں بیوی گرفتار

اتوار 17 ستمبر 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) قصور پولیس نے سرائے مغل کے نواحی گائوں موضع واندرمیں شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ مار کرمیاں بیوی کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سرائے مغل کو اطلاع ملی کہ ملزم اشفاق بھٹی اوراسکی بیوی شمیم بی بی نے گائوں میں شراب کی بھٹی بنارکھی ہے اور وہ شرا ب تیار کرکے پتوکی اور اسکے نواح میں سپلائی کرتے ہیں ۔ پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں میاں بیوی کو گرفتارکرکی90لیٹرشراب اوربھٹی کے آلات سمیت خام مال برآمد کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں