محرم الحرام کے دوران امن کی صورت حال یقینی بنانے کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری

بدھ 20 ستمبر 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے، اس سلسلہ میں پولیس نے چاروں سرکل کے چار حساس مقامات پر سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن پولیس کی بھاری نفری کیساتھ کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران31گھروںکو چیک کیا گیا ،82افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 5خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،اسی طرح11ملزمان کو باضابطہ ذاتی معلومات پیش نہ کرنے پر مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں