بجلی چوروں کیخلاف گرینڈآپریشن جاری

جمعرات 21 ستمبر 2017 11:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بجلی چوروں کیخلاف مہم کو کامیاب بنائینگے‘ لیسکوسٹی ڈویژن قصورنے بجلی چوروں کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ دو ماہ میں کئے جانیوالے گرینڈآپریشن میں 536بجلی چوروں کیخلاف مختلف مقدمات درج کروائے جس پر پولیس نے جن بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کئے ہیں انکی گرفتاری کیئے چار الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ایکسین سٹی ڈویژن جمشیدزمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ 144لوگوں کے کنکشن چیک کئے گئے اور 536بجلی چوروں کو پکڑ کر 61لاکھ سے زائد کے ڈیٹکشن بل ڈالے گئے جن میں سے نصف کی ریکوری ہو گئی ہے اور بقایا ایک ہفتہ کے اندر رقم جمع کروانے کے حتمی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں