پولیس افسران سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے اشتہاریوں،متحرک گینگ ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کریں ، ذوالفقار احمد

لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او قصور

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوقصورذوالفقار احمدنے ضلع قصور کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے مجرمان اشتہاریوں،متحرک گینگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کریں ،لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورنے گزشتہ روز ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوئوں،مجرمان اشتہاریوں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں،سرکل افسران ایس ایچ اوزکی کارکردگی رپورٹ بھجوائیں ۔ان کامزید کہنا تھا کہ جرائم اور لا قانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے اور کسی کریمنل،مجرم اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، انہوں نے ایس ایچ او ز کوہدایت کی کہ ہارڈ کور پولیسنگ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی میدان میں بڑی تیزی سے آگے بڑھایا جائے جس سے پولیس اور عوام رابطوں سے ہی صحیح معنوں میں جرائم کا موثر انداز سے خاتمہ ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز 14منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس اور 164لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کیے جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث 6خطرناک اشتہاریوں اور 7عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں