مختلف وارداتوں میں10لاکھ سے زائدمالیت کا سامان لوٹ لیا گیا

جمعرات 26 اکتوبر 2017 11:21

قصور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء)قصورکے گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے 10لاکھ سے زائدمالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے ،مزاحمت پر ڈاکوئوں کی گولی سے ایک راہگیر زخمی ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقہ ساہجووال میں 5 ڈاکو محمد حسین کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 10 تولے طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر fفرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کرانی والا پتوکی میں 4 ڈاکو محمد سلیم کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر گھر والوں سے 5 تولے طلائی زیورات ، ڈیڑھ لاکھ کی رقم اور دیگر سامان لے گئے ، پولیس تھانہ پتوکی صدر مصروف کاروائی ہے جبکہ ڈنڈیانوالہ پل پتوکی کے قریب دو ڈاکوئوں نے مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار یاسر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، یاسر کو پولیس نے لاہور جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے اورچک 25پتوکی کے علاقہ میں دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار اصغر علی سے بیس ہزار کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں