قصور، پولیس کا آپریشن، 24 اشتہاریوں سمیت 48 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 11 دسمبر 2017 18:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کے خلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران24 اشتہاریوں سمیت48ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھرکے مختلف مقامات کاروائیاں کیں ،بڑی کاروائی تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ کلارک آباد میں کی گئی جہاں پر3بدنام زمانہ شراب کشید کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سی150لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی اسی طرح مختلف علاقوں سے 6منشیات فرشوں کے قبضہ سے 141لیٹر شراب اور ایک کلو گرام چرس برآمدکی گئی،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کے قبضہ سے 8پسٹل ،2رائفل 7MM،3ریوالور اور 2بندوقیں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ خطرناک مجرما ن اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی، رابری ،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب اے کیٹگری کے اشتہاریوں سمیت 24مجرمان کو گرفتار کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں