قصور، پولیس کا کریک ڈائون ، 21جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 19 دسمبر 2017 23:03

قصور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2017ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اشتہاری مجرموں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کیخلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران دو 7ATAکے اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 10افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ،تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایت اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے، اس سلسلہ میں پولیس نے ضلع بھرکے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی ،رابری ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 5خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں دو 7ATAکے اشتہاری ارشد ابراہیم اور بابر اقبال بھی شامل ہیں جبکہ8منشیات فروشوں کے قبضہ سی75لیٹر شراب اور3 کلو گرام چرس برآمدکی گئی،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 ملزمان کے قبضہ سی3پسٹل ایک بندوق برآمد کر کے مقدمات درج جبکہ قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئے چار قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی ، اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کے چار جبکہ حساس مقامات کی ناقص سکیورٹی پر6 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں