صوبائی سیکرٹری زکوٰة و عشر کی خصوصی ہدایات ‘ایڈمنسٹریٹر زکوٰة پنجاب محمد یوسف بٹ کا دورہ قصور

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور سرکاری ہسپتالوں کو 1کروڑ 80لاکھ 58ہزار 500روپے کے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے

جمعرات 4 جنوری 2018 18:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) صوبائی سیکرٹری زکوٰة و عشر پنجاب محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر زکوٰة پنجاب محمد یوسف بٹ کا دورہ قصور ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور مستحقین کے علاج معالجہ کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو 1کروڑ 80لاکھ 58ہزار 500روپے کے چیک تقسیم کئے ۔ تفصیل کے مطابق صوبائی سیکرٹری زکوٰة و عشر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر زکوٰة پنجاب محمد یوسف بٹ نے گزشتہ روزمستحقین زکوٰة کیلئے محکمہ زکوٰة کی جانب سے دی جانیوالی مالی امداد کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا دورہ کیا اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور سرکاری ہسپتالوں کو مالی امداد کے چیک تقسیم کئے ۔

اس موقع پر چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق ‘ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور ریجن رانا سجاد بابر ‘چوہدری ارسلان صادق ‘ڈسٹرکٹ ممبر ززکوٰة کمیٹی شیراز شوکت بٹ ‘جاوید نامدار ‘میاں نصراللہ ‘ممبر ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال سردار جمال ڈوگر ‘ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر اشفاق احمد خاں ‘آڈٹ آفیسر میاں مقصود احمد ‘سوشل میڈیکل آفیسر زڈی ایچ کیو ہسپتال محمد ابوبکر ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں محمد شفیق ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن محمد سہیل ‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی محمد ارشد اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپلز موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر زکوٰة پنجاب محمد یوسف بٹ اور چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چونیاں کو 62لاکھ 46ہزار روپے ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نور پور کو 60لاکھ 66ہزار روپے ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور کو 41لاکھ 40ہزار روپے ‘ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کو 8لاکھ 86ہزار 500روپے ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں کو 2لاکھ 52ہزار روپے ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی 2لاکھ 52ہزار روپے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن کو 2لاکھ 16ہزار روپے کے چیک دیئے ۔

ایڈمنسٹریٹر زکوٰة پنجاب محمد یوسف بٹ نے اس موقع پر کہا کہ مستحقین تک شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے مالی امداد پہنچانے کیلئے مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ غریب اور نادار لوگ حکومت کی طرف سے دی جانیوالی امداد سے مستفید ہو سکیں ۔ اس موقع پر چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے ضلع بھر میں زکوٰة کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں