جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمدکی کمشنر قلات سے ملاقات ، اہم امورپر تبا دلہ خیا ل

قلات ڈویژن کے مختلف مسائل زیر بحث ، حل کیلئے باہمی مشاورت و تعان کا فیصلہ

منگل 7 فروری 2017 23:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمدکی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی سے ملاقات اور اہم امورپر تبا دلہ خیا ل کیا ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی کونسل کے ممبر محمد صدیق مینگل موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ضلع خضدار و قلات ڈویژن کے مختلف مسائل زیر بحث رہے ان کے حل کے بارے میں باہمی مشاورت و تعان کا فیصلہ ہو ا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا اسلام امن آشتی کا دین ہے اسلام میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں اسلام اخوت اور بھائی چارگی کا مذہب ہے اسلام میں انسان تو کیا جانوروں کے بھی حقوق متعین ہیں مولانا فیض محمد نے کہاہے جو مذہب کسی جانور کے ساتھ نا انصافی کو حرام قرار دیتاہو اس مذہب میں انسان کی نا حق قتل بازاروں اور عوامی مقامات میں بے گناہ لوگوں کے مارنے کا کس طرح سے اجازت دی جاسکتی ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان کا ایک مذہبی و سیاسی جماعت ہمارا ایجنڈا قوام کے درمیا ن میں وحدت فکر پیدا کرنا ہے اس مقصد کے لئے ہم نے ہر سطح پر حکومتوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا خضدار میں قیام امن اور دیگر مشترکہ معاملات میں حکومت کے ساتھ جمعیت علماء اسلام کا تعاون مثالی رہا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ کوئی حکومت عوام کا خادم ہوتا ہے عوام کی خدمت کے لئے ان کو تنخواہیں اور مراعات ملتی ہیں حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہے اگر عوام کی مفادات کا کوئی حکومتی ادارہ تحفظ نہیں کرتا وہ اپنے فرائض کے ساتھ نا انصافی کرتا ہے بحیثیت کمشنر قلات ڈویثرن میری کوشش ہے کہ ڈویثرن کے آفیسران کو پابند کیا جا سکے کہ وہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کریںان کے جان و مال کی تحفظ کریں تاہم کوئی آفیسر اور حکومتی ادارہ اس وقت تک کامیابی حاصل نہٰ کرسکتا جب تک اس کو عوام کی طرف سے تعاون حاصل نہ ہو کمشنر قلات ڈویثرن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ اپنی تعاون کو حسب سابق جاری رکھیںگے تاکہ ہم مل جل کر یہاں کے لوگوں کی خدمت کریں مولانا فیض محمد نے کمشنر قلات ڈویثرن کو اپنی طرف اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ہر وقت بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور عوامی مسائل کے حل کے لئے آئندہ مشاورت و ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں