مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار

بدھ 22 مارچ 2017 22:49

خضدار۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار عبدالرئوف بڑیچ کی قیادت میں لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر فلیگ مارچ کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کمشنر سیکرٹریٹ سے نکل کر شہر کی اہم شاہراؤں سے ہوتی ہوئی واپس کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الر حمان بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا مقصد قیام امن کو مزید بہتر بنانا اور لیویز و پولیس فورس کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23مارچ کا دن ایک اہم دن ہے۔ اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں