تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 13سالہ بچہ کو قتل کردیا

منگل 6 جون 2017 20:38

خضدار۔06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں فائرنگ کرکے 13سالہ بچہ کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او وڈھ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کلی براھیم زئی وڈھ میں 13سالہ بچہ انعام الحق اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر وڈھ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ طبی امداد کے دوران زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا وڈھ پولیس نے مقتول بچے کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں