لاہور‘ اقبال ٹائون میں دو گروپوں میں فائرنگ‘ایک شخص جاں بحق‘ 3 زخمی

بدھ 11 جولائی 2018 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) لاہور کے علاقے اقبال ٹائون میں دو گروپوں میں فائرنگ‘ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علامہ اقبال ٹائو ن ہما بلاک میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد آئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں منیب مغل نامی شخص جاں بحق جبکہ تین افراد ہنی،بلال اور نواب شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں