کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا گانا ’تیرے بن سونا‘ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام

بدھ 11 جولائی 2018 13:37

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا گانا ’تیرے بن سونا‘ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے گانوں ’پاریک‘، ’فقیرا‘ اور ’نصیبایا‘ نے تو ریلیز ہوتے ہی خوب پزیرائی حاصل کی، لیکن اس کے چوتھے گانے ’تیرے بن سونا‘ کو سن کر مداحوں نے کسی حد تک مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

'تیرے بن سونا‘کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا چوتھا گانا ہے۔لاہور سے ریلیز ہونے والے اس گانے کو نوجوان گلوکارہ مشعال خواجہ نے گایا ہے۔اس سے قبل وادی کیلاش سے ’پاریک‘، اندرون سندھ سے ’فقیرا‘ اور بلوچستان کے علاقے صحبت پور سے ’نصیبایا‘ نے ثقافت کے رنگ بکھیر کر سب کو متاثر کردیا لیکن لاہور سے ریلیز کیا گیا گانا ’تیرے بن سونا‘ مداحوں کو کچھ خاص متاثر نہ کرسکا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں