عام انتخابات میں لاہور (ن) کا گڑھ نہیں بلکہ اس کیلئے گڑھا ثابت ہوگا ‘ مسرت چیمہ

پی ٹی آئی سب سے پہلے پسے ہوئے طبقات پر خرچ کر یگی ‘این ای127میں ڈورٹو ڈو ر مہم کے دوران گفتگو

بدھ 11 جولائی 2018 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں لاہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ نہیں بلکہ اس کیلئے گڑھا ثابت ہوگا ،ناقص کارکردگی ،کرپشن او رلوٹ مار کے ذریعے ملک و قوم کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے والوں کو کارکردگی کے دعوے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام اب کسی لالچ میں آنے ،ذات برادری اور چہروں کو دیکھ کر ووٹ دینے کی بجائے اپنے بچوں کے مستقبل کو مد نظررکھ کر ووٹ دیں ورنہ ہماری آنے والی نسلیں بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گی ۔

(جاری ہے)

حلقے کے عوام (ن) لیگ کے دور اقتدار کا تجزیہ کریں اور خو دفیصلہ کریں کیا انہیں پینے کا صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہیں ، کیا ان کے بچوںکو تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری اور خوشحالی لانا (ن) لیگ کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ۔25جولائی کو عوام اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے اور اب لاہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ نہیں بلکہ اس کیلئے گڑھا ثابت ہوگا جس میں اس کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں واضح اعلان کیا گیا کہ سب سے پہلے پسے ہوئے طبقات پر خرچ کیا جائے گا جس سے ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں