سانحہ کوئٹہ اور مستونگ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) سانحہ کوئٹہ اور مستونگ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف سکیورٹی افسر ایس پی افتخار پھلروان نے لاہور ہائی کورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور لاہور ہائی کورٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سمیت ہائی کورٹ کی چھتوں پر تعینات ماہر شوٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، عام لباس میں ملبوس مذکورہ ایس پی نے اپنے اچانک دورے کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ججوں، وکلاء اور سائلین کی سکیورٹی بڑھائی جائے، کسی کو بغیر سکیورٹی کلیئرنس کے ہائی کورٹ بھی آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں