لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس انوارالحق ،ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی کے ممبرجسٹس شاہد کریم اور سینئیر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری نے ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کے نفاذ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کو حتمی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کے پاس بھجوا دیا گیا ہے ،نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید قریشی اور کابینہ کے اراکین سولہ جولائی کو کابینہ کے اجلاس میں نئے رولز کی منظوری دیں گے

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس انوارالحق ،ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی کے ممبرجسٹس شاہد کریم اور سینئیر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری نے ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کے نفاذ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کی،کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کو حتمی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کے پاس بھجوا دیا گیا ہے ،نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید قریشی اور کابینہ کے اراکین سولہ جولائی کو کابینہ کے اجلاس میں نئے رولز کی منظوری دیں گے،میاں ظفر اقبال کلانوری نے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ دیوانی کے رولز کو پنجاب کے تین اضلاع قصور ،مظفر گڑھ اور جہلم میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ستمبر سے لانچ کیا جائے گا،جس کے پہلے مرحلے میں متعلقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ضلعی عدلیہ کے ججز کی تربیت کا مرحلہ اگست کے مہینے میں مکمل کر لیا جائے گا،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثاراٹھائیس جولائی کو پائلٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ نئے رولز کے تحت ایشو فریم ہونے تک کسی بھی مقدمے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر نہیں کیا جاسکے گا،ایشو فریم ہونے کے بعد کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ مقدمے کی باضابطہ سماعت کے موقع پر دونوں فریقین کو مصالحت کا ایک موقع دیا جائے گا،دوسری جانب فوجداری نوعیت کے تصفیہ طلب مقدمات کوترمیمی رولز میں شامل رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس سے قبل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں قائم مقائم چیف جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے رولز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی کے ممبران جسٹس شاہد کریم، قانون دان میاں ظفراقبال کلانوری ،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فخر حیات ،پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل ، قانون کی تعلیم کے ماہرین اسامہ صدیقی ،علی قزلباش نے شرکت کی،اجلاس میں پنجاب جوڈیاشل اکیڈمی کے رولز بنانے،جوڈیشل اکیڈمی میں کل وقتی اور جز وقتی فکیلٹی ممبران کی تعیناتیوں کے علاوہ جوڈیشل افسران کے تربیتی پروگرام کے کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے،اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق بعد معاملات کی منظوری بھی دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں