تمام جماعتوں کے امیدواروں کے خلاف سائز سے بڑے بینرز ،فلیکسز،پورٹریٹس لگانے پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں ‘ڈی سی لاہو ر

بدھ 18 جولائی 2018 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی انفورسمنٹ ٹیمیںشہر میں سائز سے بڑے بینرز پوسٹر ز ،سٹیمرز کو اُتارنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے امیدواروں کے خلاف سائز سے بڑے بینرز ،فلیکسز،پورٹریٹس لگانے پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوںکے مین پوائنٹس پر لگے بینرز ، سٹیمرز اور پورٹریٹس کے سائز کو بھی چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ضابطہ بینرز ، سٹیمرز اور پورٹریٹس کو اتار دیا جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگے خلاف سائز بینرز ، سٹیمرز اور پورٹریٹس کو اتار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر اہم پوائنٹس کو چیک کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ انفورسمنٹ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات سے سائز سے بڑے بینرز ، فلیکسز اور پوسٹرز کو اتار دیا ہیں۔بینرز ، فلیکسز اور پوسٹرز کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر اتارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں