مضبو ط معاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں،خادم حسین

جمعہ 20 جولائی 2018 23:08

مضبو ط معاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں،خادم حسین
لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ مضبوط معاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں، ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث روپے کی قدر میں دن بدن کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے از سر نو معاشیاں تشکیل دینا ہونگی ۔خادم حسین نے کہا کہ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں