میٹرک کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:50

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) میٹرک کے نتائج کا اعلان (آج)21جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب فلیٹیز ہوٹل ایجرٹن روڈ لاہورمیں صبح 10بجے منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

تقریب میںپوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہو ں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comاور موبائل فون کے ذریعے 80029پررول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں