میٹرک کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ موبائل نمبر 80029پر ایس ایم ایس کرکے معلوم کیا جا سکتاہے

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:01

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) طلبہ وطالبات کی سہولت کے لیے میٹرک کے سالانہ امتحان2018کا نتیجہ موبائل نمبر 80029پر ایس ایم ایس بھیجنے سے بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔مزید براں لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ضمنی امتحان میں داخلہ فارم جمع کروانے کے لیے خود کار نظام کے ذریعے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی سہولت مہیا کر دی ہوئی ہے جس کے مطابق امیدوارwww.biselahore.com ویب سائٹ پر موجود مخصوص لنک کو کلک کر کے اپنا سابقہ رول نمبر دے گا جس کے بعد کمپیوٹر کا خود کار نظام اس کا نیا فارم تخلیق کر کے سکرین پر نموودار کر دے گا جس پر غلطی کی صورت میں امیدوار اپنے کوائف درست کرے گا اور پھر اس کا پرنٹ حاصل کر لے گاجبکہ بورڈ کا خود کار نظام امیدوار کو تین پرت والا ایک چالان بمعہ واجب ادا رقم دکھائے گا جس کا پرنٹ حبیب بینک میں بورڈ برانچ یا کسی بھی آن لائن برانچ میں جمع کرائے گا اور پھر اس جمع شدہ چالان فارم کی تفصیلات آن لائن فارم پر اپنے ہاتھ سے درج کرے گا جس کے بعد یہ فارم ہر طرح سے مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

کمپارٹمنٹ کیس یا فیل شدہ امیدوار کے آن لائن فارم کو کسی بھی اتھارٹی سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہے البتہ پہلی پہلی بار فارم کی تصدیق لازم ہے۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے تفصیلی نتائج کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com اپر اپ لوڈبھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں