پشین لیویز کے عملے نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسروقہ گاڑی برآمد کرکے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پشین لیویز کے عملے نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسروقہ گاڑی برآمد کرکے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین لیویز کے عملے نے دوران گشت ڈب خانوزئی کے علاقے سے چوری ہونے والی گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے لیویز پر فائرنگ کر دی لیویز کے عملے کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مذکورہ گاڑی برآمد کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کردی مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں