پشین، لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء کار گروہ کا سرغنہ کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا

بدھ 6 جون 2018 23:14

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر پشین لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء کار گروہ کا سرغنہ کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ رسالدار حاجی منصور نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین شمس الدین کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے یارو کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارکر لیویز کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ہارون کاکوزئی کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش اشتہاری ملزم کی نشاندہی پر گزشتہ روز کوئٹہ سے اغواء ہونیوالی نوجوان لڑکی مسماة (ع) بڑیچ کو بازیاب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے ملزم گزشتہ دنوں کلی علیزئی کے قریب سیاسی رہنما حاجی ضیاء الحق ترین کے ڈرائیور سے ٹریکٹر چھیننے سمیت اغواء برائے تاوان، اسمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے امن اور عوام دشمن قوتوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائیگی ڈسٹرکٹ کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر کسی صورت نہیں چھوڑئینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں