پولیوکے خاتمے کے لیے والدین سمیت علاقے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے، ڈپٹی کمشنر پشین

جمعرات 28 جون 2018 20:53

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے والدین سمیت علاقے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔کیونکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے منصب کا چارج سنھبالنے کے بعدڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم میں صحت محافظین اور ضلعی آفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نصراللہ یوسفزئی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم عواہم شعبے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکولوںاور مراکز صحت کی فعالیت اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیںجبکہ غیر حاضر اساتذہ اور ڈاکٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔اسی لیے عوامی شکایات کے ازالے اورعلاقے میں قیام امن کی مثالی صورتحال میںمزید بہتری کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں امن امان کی صورت حال کافی بہتر ہے ۔جس کو مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس اور لیویز اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے بھی تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں