زندگی اور ہم

منگل 22 جون 2021

Mehrun-Nisa Rana

مہرالنساء رانا

‏کون جیتا ہے زندگی اپنی
 ہر کسی پہ کوئی مسلط ہے
زندگی بظاہر چھوٹا سا لفظ ہےـ جو اتنا پیچیدہ ہے کہ اس کے اصل معنی بیان کرنا مشکل ہے- یہ ﷲ ﷻ کا دیا ہوا ایک نایاب دلفریب تحفہ ہے۔ ہر انسان اس کے بارے میں مختلف نظریہ رکھتا ہے - بڑے بڑے فلاسفر، شاعر، سائنسدان ، علماء، زندگی کےمختلف معنی بیان کرتے ہیں ـ کچھ لوگ کہتے ہیں زندگی دھوکا ہے، غم کا دریا ہے، فریب ہے، اورکچھ لوگ کہتے ہیں زندگی حسین ہے ، خوبصورت ہے ، لا جواب ہے، ہر انسان مختلف تجربہ رکھتا ہے ـ اصل میں زندگی خود ہم ہیں ـ خود کودریافت کریں ، خود کو تلاش کریں ، خود کے لئے جینا سیکھیں ، کیونکہ زندہ ہونے اور رہنے میں بہت فرق ہے ـ
 کسی کمزور لمحے میں جو ہم کوگھیر لیتا ہے
وہ جذبہ وقت کی چالوں میں ایک چال ہوتا ہے
بلا شبہ یہ سفر کٹھن ہے ـ استاد اور زندگی دونوں ہی سکھاتے ہیں.دونوں میں فرق یہ ہے استاد پہلے سبق دیتا ہے ـ
.ہے بعد میں امتحان لیتا ہے ، جبکہ زندگی پہلے امتحان لیتی ہے بعد میں میں سبق دیتی ہے ـکبھی کبھی حقیقتیں انسان کو بے حس اور بیزار کر دیتں ہیں ـ زندگی کے نشیب و فراز میں ایسے لمحات آتے ہیں جو انسان کواندر ہی اندر سے دیمک کی طرح کھا جاتے ہیں ـ ان میں بہت سے موسم آتے ہیں ـ خوشی ، غمی ، دھوکہ ، نا امیدی، مایوسی ، اور فریب ـ  
حضرت علی رضی ﷲ تعالی عنہا کا فرمان ہے
" انسان دکھ نہیں دیتے انسانوں سے وابستہ امیدیں دکھ دیتی ہیں"
.زندگی خوبصورت ہے ـ اگر خود کو بدلیں ، درگزرکریں ، خود سے شروعات کریں ، اپنے آج کو بدلیں۔

(جاری ہے)

۔۔ بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے سب کچھ پہلے سےطے ہے. میرے نصیب میں خوشیاں ہی نہیں ، انہونی کوکون ٹال سکتا ہے، میری قسمت ہی خراب ہے ،ﷲﷻ نے ہمیں دو
راستے دکھائے ہیں . نیکی اور بدی کا ، دعا جیسی نعمت عطا کی ہے ـ ہو سکتا ہے جو ہما ری قسمت میں طے ہے وہ ہمیں دعاؤں سے ہی ملنا ہو کیونکہ دعائیں تو تقدیر بدل دیتی ہیں ـ  کیوں نہ زندگی سے مایوسی ، پچھتاوا، اور خوف نکال کر زندگی کو خوشگوار بنائیں . اپنی زندگی سے وفا کیجئے ۔۔۔ ﷲﷻ ہمیں آقائے دو جہاں ، عظیم رہنما حضرت محمد صلی ﷲعلیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تو فیق دے .

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :