زندگی کی حقیقت ۔ آخری قسط

بدھ 25 نومبر 2020

Roha Salam

روحہ سلام

زندگی کی پہلی حقیقت اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کو جان لینا ہے. آخرت کے امتحان کو پاس کرنے کے لیے خود کو جاننا زندگی کی دوسری بڑی حقیقت اور کامیابی ہے. خود سے سوال کرنا ضروری ہے کہ دنیا پر کیوں اور کس مقصد کے لیے بھیجا گیا ہوں. انسان دنیا کی رنگینیوں میں اتنا مشغول ہے کہ زندگی کا اصل مقصد ہی فراموش کر چکا ہے. کبھی سوچ کے.

تو دیکھیں کے آخرت میں کیسے سرخرو ہونا ہے اور کس منہ سے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کا سامنا کرنا ہے کیسے اپنے اعمال سے قبر روشن رکھنی ہے کیونکہ قبر ہی آخری آرام گاہ ہے. اگر انسان گناہ اور برائی کرنے سے پہلے سوچ لے کہ ہماری آخرت خراب ہو گئی تو یقین مانیں کوئی بھی شخص برائی جیسی دلدل کا شکار نہ ہو. مگر ہم ختاکار، غافل لوگ بھول جاتے ہیں کہ موت برحق ہے اور واپس لوٹ کر جانا ہے اور دنیا میں گزارے ایک ایک لمحے کا حساب دینا ہے.

سب جانتے ہوئے بھی ہم دنیا کو حاصل کرنے کی دوڈ میں ہیں. دنیا حاصل کر بھی لی تو کیا فائدہ؟ آخرت کا رزلٹ ہمارے اعمال پر ہے. انسان کی رگ رگ میں دنیا رچ بس گئی ہے. جھوٹ، چغلی، غیبت جیسی کئی چیزیں انسان کی زات کا حصہ ہیں ہر سانس کے ساتھ جھوٹ بولنا ہماری عادت بن چکا ہے،  کسی کا برا کرتے اور دل دکھاتے وقت سوچتے نہیں کہ یہ ہماری زندگی کا حصہ نہیں.

ہمیں پیار و محبت بانٹنے کے لیے بھیجا گیا ہے. برائیوں سے جان چھڑانا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں. ہم انسانوں نے فانی دنیا میں خود کو فنا کر لیا ہے اور موت اور یوم آخرت سے آنکھیں چرانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے نے ہماری رسی دراز کر دی ہے. اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور نئی ٹیکنالوجی نے وقت اور زہنی طور پر انسان کو معذور کر دیا ہے اور نئی نسل میں حسد دن با دن پروان چڑھتا جا رہا ہے.

لیکن یہ امتحان مسلسل جاری ہے اور  ہماری آخری سانس تک جاری رہے گا یہ انسان کا ہی کہنا ہے کہ "کوئی کام مشکل نہیں" تو اللہ کی طرف لوٹنے میں کیسی مشکل؟ نیکی کا کام کرنے میں، دوسروں کے کام آنے میں آخر کیوں ہم سب سے پیچھے ہیں؟ زندگی کو اپنے لیے اور دوسروں کے لیے آسان بنانے اور اپنے سے نیچے لوگوں کی مشکلات، پریشانیوں کو دیکھیں اور حل کرنے کی کوشش کریں. دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں نہ کہ مشکلات. اللہ پاک سب پر رحم فرمائیں (آمین) �

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :