
گھٹ گئے انسان بڑھ گئے سائے
منگل 2 جولائی 2019

شہریار احمد
جس دور سے ہم گزر رہے ہیں سا نس لے رہے ہیں معا شرے کی ستم ظریفیوں سے نپٹ رہے ہیں حا لات کے مطا بق ہم نے اپنے آ پکو اس کے لیے تیا ر کر لیا ہے کچھ ہنستے گزر گئی اور کچھ گزر جا ئے گی۔ اگر چہ حا لات بدل رہے ہیں ،یہ کہنا ہے ہمارے سیاستدانوں کا ۔ لیکن رگو ں میں پرا نے وقتو ں کا خون گر دش کر رہا ہے ۔ ہماری شخصیتو ں میں انسانی قدروں کی کچھ رمق با قی ہے کیو نکہ ہمارے اسلا ف ہمارے بزرگو ں کی تعلیم اور انکی خوداری اور بے نیازی کے جو ہر کی ہوا ہماری رگ جا ن میں محو گر دش ہے ۔ اس لیے ہم اچھا ئی اور برا ئی کو سمجھنے کی عقل تو رکھتے ہیں اور حتیٰ الواسع کو شش بھی کر تے ہیں ۔کہ بری عا دت سے کنارہ کشی کی جا ئے جب کو ئی نیا خطرہ جنم لیتا ہے تو ہم ایک دم چونکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
انسان خلاق عا لم کی ایک نادر مخلو ق ہے ۔ یو ں تو کا ئنات کے ذرے ذرے کو عدم سے وجود میں لا نے کیلئے کا ر ساز ازل نے جس صناعی جس کاریگری اور جس قدرت کا اظہار کیا ہے ۔
ہماری زبا نیں گنگ ہیں ۔ لیکن جس مہارت سے انسانیت کو ترا شا گیا ہے۔ وہ اپنی مثا ل آ پ ہے ۔ کہ رب العزت نے عا لم کی تمام اشیا ء کو حلق کر کے انسانیت کا مطلع بنا دیا ۔ مگر انسان کو اپنی یا د کیلئے وقف کیا اور اختیار کی اس منزل پر فا ئز کیا ۔ جہا ں جا تے ہو ئے فر شتو ں کے پر جلتے ہیں ۔ کیا یہ افسوس کا مقام نہیں ہے ۔ کہ انسان اپنی وجہ اخلاقیات کو بھول جا ئے اور ان افکار کی دنیا میں اسیر ہو جا ئے ۔ جہا ں سے کفر و شرک کی را ئیں نکلتی ہیں ۔ اس عالم رنگ و بو کو انسانی تصرف کے زیر نگیں پیدا کیا ۔ اور انسان کو اس محفل میں اس طرح سجا کر بیٹھایا جیسے برات کا دولہا یا ستا رو ں کے ہجوم میں چا ند لیکن انسانی خبا ثت نفس کا کیا علا ج ؟اس نے علم و عمل کی را ہ ٹھکرا کر خود غرضی اور بد عہدی کے راستے اختیا ر کیے ۔ جسم و رو ح کی طہارت ، انسانی وقار کا سر ما یہ تھا ۔ اور صورت حا ل کی نزا کت کو دیکھئے کہ جہاں انسان اپنے اصلی روپ میں کم دکھا ئی دیتا ہے ۔ اوراس کے بر عکس اس کے برے سائے کا ئنات کو اپنی لپیٹ میں لیے ہو ئے تا ریکی کے عمیق غار کی طرف کشاں کشا ں چلے جا رہے ہیں آ ج دنیا جس تبا ہی اور تا ریکی کی طر ف قدم بڑھا رہی ہے ۔ اس کا صحیح اندازہ تو آ نے وا لی نسلیں کریں گی ۔ لیکن اس دور میں انسان کے ہا تھو ں جو کچھ انسان پر بیت رہی ہے ۔ اگر اسکا صحیح تجزیہ کیا جا ئے ۔ تو یہ حقیقت واضح ہو تی ہے کہ آ ج کا انسان اپنی فکری صلاحیت اور سلامت روی کے اعتبار سے ارتقا کی اس منزل پر نہیں ہے ۔ جہا ں اسے ہونا چا ہیے تھا ۔ اسے عا لم پیدا کیا ۔ اس نے کا ئنات میں جہل کے قدم قدم پر گھروندے بنا لیے ۔ اسے معیار حسن و شرا فت کا پتلا بنا کر بھیجا ۔ لیکن اس نے اپنے مذموم اور ناپاک ارادوں سے روح بشری کو کچل ڈالا ۔ اور اس نے کارگاہ عالم میں ایسے ایسے گل کھلا ئے کہ آ ج دنیا اسی کے سا ئے سے بھا گتی ہے ۔ انسان تو رہ گئے ۔ مگر شرا فت انسانی کا دیوا لیہ نکل گیا ہے۔ آ دمی تو بقید حیات ہیں لیکن آ دمیت کی رو ح مردہ ہو چکی ہے ۔ انسانی دلو ں سے انسان کا وقار معاشرے کی محبت اور رب العزت کا خوف دور ہو چکا ہے ۔ تو ایسی صورت میں اخترا عا ت اور ایجادات بقائے نسل انسانی کی ضامن نہیں ہو سکتیں ۔ بلکہ کا ئنات کی تبا ہی اور بر بادی کی مو جب بنتی ہیں ۔ یہ کو ن سے انسان نما شیطا ن جس کی پگڑی چا ہتے ہیں ،اچھالتے ہیں ۔ جسکی حرمت چا ہتے ہیں بگا ڑتے ہیں ۔جسکی روزی عصمت پر چا ہتے ہیں ڈاکہ ڈالتے ہیں ۔ اور جسکی روزی چا ہتے ہیں تنگ کر دیتے ہیں اور ان سے انسانیت کے نام پر کو ئی اتنا بھی نہیں پو چھتا کہ تمھارے اس فعل نے سو سا ئٹی میں جو بد نظمی ، بد عہدی اور بد کرداری کے بیج پو ئے ہیں ۔ ان کے ااثرات تا ریک مہیب اور بھیانک ہو نے اور اگر یہ مذموم نہ روش نو رکی تو کو ئی نہیں کہہ سکتا کہ آنے وا لے دور میں انسان رہیں گے یا ان کے بھانک سا ئے دنیا کو بہلا تے رہیں گے ۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.