قلم کی اہمیت
جمعرات 17 جون 2021

تمثیل فاطمہ جلبانی
وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَ۔سورہ القلم آیت:1
خدا جن کی قسم کھاتا ہے ان کا شمار قیمتی اشیاء میں سے ہوجاتا ہے،ان میں سے ایک"قلم" ہےجس کی خدا نے قسم کھا کر اس کو قیمتی بنادیا۔خاص طور پر ایسے ماحول اور ایسے دور میں قلم کی قسم کھانا جس دور میں قلم اور کتابت کی طرف کوئی خاص رجحان نہیں تھا،اور بھی قلم کی اہمیت اورضرورت کواجاگرکرتا ہے۔ خداوند متعال قلم کی عظمت و اہمیت کو مزید بیان کرتے ہوئےقلم کے ذریعے تعلیم کی روش کو اپنے آپ سے نسبت دیتے ہوئےفرماتا ہے :الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ {سورہ علق ۴}۔
خدا نے{ سورہ قلم میں} قلم سے لکھے ہوئےسطروں کی قسم کھا کر ان مطالب اور تحریروں کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی اور یہ پیغام دیا کہ قلم کے ذریعے جو بھی لکھوحق لکھو،فکر رحمانی کو اس عظیم آلہ کے ذریعےکائنات کے ہر گوشہ تک پہنچاو۔
لہذا قلم سے لکھا ہوا ایک ایک کلمہ اہمیت کا حامل ہے اور اس کلمہ کا خدا کے نزدیک ایک خاص مقام ہے ۔قلم ایک طرح سے دوسری زبان ہے جس سےتحریری انداز میں انسان دوسروں سے گفتگو کرتا ہے، اپنےخیالات و افکارات کو دوسروں تک منتقل کرتا ہے۔ افکارات اور نظریات کو دوسروں تک پہنچانےکےلیے دو ذراِئع ہیں ایک کلام اور دوسرا قلم۔ان میں سے بھی جو اہم اورمحکم ذریعہ ہے وہ "قلم" ہے۔ وہ اس لیےکہ جو انسان اپنے نظریات اور افکارات کو قلمبند کرتا ہے تو وہ اپنے زمانے کے علاوہ آنے والی نسلوں کے درمیان بھی موجود ہوتا۔ ،کیونکہ وہ انسان کبھی مر نہیں سکتا جس کی فکر معاشرے میں زندہ ہو وہ اپنےقلم کے ذریعےہر دور کے انسان سےگفتگو کرتا ہے۔ ہر دور کے لوگ اس کے افکارات سے بہرہ مند ہوتاہے،ہر دور کا انسان اس شخص کی شخصیت سے واقف ہوسکتا ہے، اس کو پڑھ سکتا ہے جیساکہ ڈاکٹر محمداقبالؒ اور امام خمینی اپنےافکار کےتوسط سےآج بھی حیات ہیں کیونکہ ان کی فکر کو قلم کےذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔قلم ایک مضبوط آلہ ہے کہ اس سے لکھے گے لفظوں کو محو نہیں کیا جاسکتا اس لیے قلم کو بہت احتیاط سے استعمال کرناچاہیے، جیسا کہ ایک معروف جملہ ہے"خیانت کرنے والاقلم قوموں کو ہلاک کردیتا ہے"۔قلم ہرقوم اور ہر دور کی ضرورت ہے۔ بقول اقبال
خدا جن کی قسم کھاتا ہے ان کا شمار قیمتی اشیاء میں سے ہوجاتا ہے،ان میں سے ایک"قلم" ہےجس کی خدا نے قسم کھا کر اس کو قیمتی بنادیا۔خاص طور پر ایسے ماحول اور ایسے دور میں قلم کی قسم کھانا جس دور میں قلم اور کتابت کی طرف کوئی خاص رجحان نہیں تھا،اور بھی قلم کی اہمیت اورضرورت کواجاگرکرتا ہے۔ خداوند متعال قلم کی عظمت و اہمیت کو مزید بیان کرتے ہوئےقلم کے ذریعے تعلیم کی روش کو اپنے آپ سے نسبت دیتے ہوئےفرماتا ہے :الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ {سورہ علق ۴}۔
خدا نے{ سورہ قلم میں} قلم سے لکھے ہوئےسطروں کی قسم کھا کر ان مطالب اور تحریروں کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی اور یہ پیغام دیا کہ قلم کے ذریعے جو بھی لکھوحق لکھو،فکر رحمانی کو اس عظیم آلہ کے ذریعےکائنات کے ہر گوشہ تک پہنچاو۔
(جاری ہے)
فتوی ہے شیخ کا یہ زمانہ قلم کا ہے
دنیا میں اب رہی نہیں تلوار کارگر
قلم خداوند متعال کی ایک ایسی نعمت ہے جس نے علم جیسی نعمت کو بھی محفوظ کیا ہوا ہے۔اور ہر نعمت کا شکر اس کا صحیح استعمال ہے۔اور قلم کا صحیح استعمال یہ ہے کہ اس سے لکھا ہوا ہر ایک حرف حق پر مبنی ہو۔دنیا میں اب رہی نہیں تلوار کارگر
تھک گیا قلم بھی اپنی ثناء لکھ کر
مقام جسے خدا نے بخشا قسم کھا کر
مقام جسے خدا نے بخشا قسم کھا کر
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.