Columns about Khan Abdul Wali Khan

خان عبدالولی خان کے بارے میں کالم

Khan Abdul Wali Khan

ولی خان، خان عبدالغفار خان کے بیٹے تھے۔ضلع چارسدہ میں اتمانزئی کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز تقریبا ساٹھ برس قبل خدائی خدمتگار تحریک میں شمولیت سے کیا تھا۔اس کے علاوہ وہ نیپ اور اے این پی کے بھی صدر منتخب ہوئے۔ اپنی سیاسی زندگی کے دوران وہ کئی مرتبہ پابند سلاسل بھی ہوئے۔قید کے دوران ایک کتاب ’فیکٹس آر فیکٹس‘ بھی لکھی تھی۔ ان پر ان کی تمام سیاسی زندگی کے دوران پاکستان مخالف ہونے کا الزام لگتا رہا جس کی وجہ سے کئی مبصرین کے مطابق وہ ملک کی سطح پر عوامی رہنما کی حثیت حاصل نہیں کر سکے۔لیکن اس بات پر آج سب لوگ متفق نظر آتے ہیں کہ وہ ایک نڈر اور اصول پسند سیاستدان رہے۔ولی خان نے 1990 میں مولانا حسن جان کے ہاتھوں عام انتخابات میں شکست کے بعد عملی سیاست کو خیرآباد کہہ دیا ۔طویل علالت کے بعد کومہ میں ان کا انتقال ہوا۔ اور ان کی وصیت کے مطابق ان کو ان کے آبائی گھر ولی باغ میں دفنایا گیا۔ پشتون سیاست پرانھوں نے انمٹ نقوش چھوڑے اور قوم پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے۔ اپنی قوم کے مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Latest photos of Khan Abdul Wali Khan and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Khan Abdul Wali Khan, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Khan Abdul Wali Khan news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.

خان عبدالولی خان پر تازہ ترین کالم پڑھئیے خان عبدالولی خان کے بارے میں لکھے گئے کالم مشہور کالم نگاروں کے قلم سے۔ پڑھئیے تفصیلی تجزیہ، مشہور تجزیہ نگاروں کے خیالات اور مشاہدات۔ صرف اردو پوائنٹ پر