مقبوضہ کشمیر جھڑپوں میں لشکرطیبہ کے ڈپٹی کمانڈرسمیت4کشمیری شہید فوجی ٹریننگ سنٹرمیں دھماکے سے 25فوجی زخمی کرنل نے فوجی کیمپ میں خود کشی کرلی گاندربل اورڈوڈا میں دونوجوان لڑکیوں کواغواء کرنے کے خلاف سینکڑوں افراد کے احتجاجی مظاہرے جنگ بندی لکیرپرپاکستانی گرفتار

ہفتہ 2 دسمبر 2006 12:20

سری نگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر2006 ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں لشکرطیبہ کے ڈپٹی کمانڈرسمیت 4کشمیری شہید ہوگئے جبکہ اودھم پورکے فوجی ٹریننگ سنٹر میں بم دھماکے سے 25بھارتی فوجی شدیدزخمی ہوئے اورفوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے کرنل نے خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی گاندراورڈوڈامیں دونوجوان لڑکیوں کو اغواء کرنے کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے۔

مقبوضہ پونچھ کے علاقے میں بھارتی فورسز نے پاکستانی شہری کواغواء کرنے کا دعوی کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بارہمولہ کی کریری علاقے میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ڈپٹی کمانڈرعلی بابا عرف ابوحزیفہ شہید ہوگیا بھارتی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ علی بابا اکتوبر2005ء کے دہلی بم دھماکو ں کا ماسٹرمائنڈتھا پولیس نے اعتراف کیاہے کہ ضلع اودھم پور کے محورعلاقے میں 3مجاہدین محمد امین شبیراحمد اورعبدالحمید شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم بندوق بردارضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں رات کے وقت تاج محمد کے گھرمیں گھس گئے اورمحمدحنیف کی بیٹی زینب کو اغواء کرلیا۔تاہم مقامی آبادی نے کہاکہ مذکورہ لڑکی کو بھارتی ایجنٹوں نے اغواء کیاہے اس واقع کے خلاف علاقے میں مظاہرے ہوئے دریں اثناء ایک اورسینئر بھارتی فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل پنکج جھا نے ضلع اودھم پور کے محورعلاقے میں15سیکٹرراشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے سروس پستول سے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔

مذکورہ افسر نے مدھیہ پردیش کے بھوپال علاقے سے اپنے گھر سے واپسی کے فوری بعد خودکشی کی۔یادرہے کہ ہال ہی میں لاتعداد بھارتی فوج کے افسران اورجوانوں نے مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد ذہنی دباؤ کے تحت خودکشیاں کی یاایک دوسرے کوگولیاں مارکرہلاک کیا۔ ادھر ضلع راجوری کے کیری علاقے میں بھارتی فوج کے جنگی ٹریننگ سنٹر میں زورداربم دھماکہ ہوا جس سے 25بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جس میں سے کئی کی حالت بتائی گئی۔

دریں اثناء بھارتی فورسز نے آرنیاسیکٹر میں ایک پاکستانی شہری محمد اسلم ساکنہ عمرہ ولی سیالکوٹ کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا52سالہ شہری کے قبضے سے 222پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ضلع پونچھ کی بھیری رکھ مینڈرعلاقے سے بھارتی فورسزنے دونوجوان کالاخان ولد جان محمد اورمحمداعظم ولد حکمدادساکنان بنولہ کو گرفتارکرنے کا دعوی کیاہے۔بھارتی فورسزنے سری نگر کے مرکزی علاقے لعل چوک کا ایک بار پھر کریک ڈاؤن کیا راہگیروں کی تلاشیاں لیں اوردوکانداروں سے پوچھ گچھ کی۔لعل چوک کے پے درپے کریک ڈاؤن کے خلاف تاجربرادری نے احتجاج کیا۔گاندربل کے علاقے میں ٹاسک فورس اورسرینڈرگروپ اخوانی نے 20سالہ لڑکی ناظمہ دخترسید حسین شاہ کواغواء کرلیا جس کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔