صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کی ویڈیو جاری کردی گئی

ہفتہ 30 دسمبر 2006 15:29

بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30دسمبر2006 ) امریکی فوج نے سابق عراقی صدر صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی فوج نے سابق عراقی صدر اور دوجیل قتل عام کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں دو نقاب پوشوں کو ان کے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈالتے اور انہیں تختہ دار پر لٹکاتے ہوئے دکھایا گیا ٹی وی چینل کے مطابق پھانسی کے وقت صدام حسین کے چہرے پر کسی قسم کی پریشانی کے آثار نہیں تھے بلکہ وہ مکمل طور پر پراعتماد نظر آرہے تھے۔