سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے

حادثے کے نتیجے میں اموات ہونے کا خدشہ، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 جولائی 2025 00:03

سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں اموات ہونے کا خدشہ، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے کراچی جانے والے پاکستانی ریلوے کی ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آباد سے کراچی جانے والی ٹرین کی چھت پر مسافروں کی بڑی تعداد سفر کر رہی تھی، جب مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے۔ بجلی کی تاروں سے کل 11 مسافر ٹکرائے، جنہیں حادثے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تاروں سے ٹکرانے والے 2 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔