
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بنا دیا، بگ بیوٹی فل بل کسی ملک کی تاریخ کا بہترین بل ہے، ہم امریکہ کو پھر سے عظیم ترین ملک بنائیں گے، امریکی سٹاک مارکیٹ آج بلندترین سطح پر ہے، امریکہ کو عظیم ترین بنائیں گے امریکی صدرکا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
ہفتہ 5 جولائی 2025
09:52

(جاری ہے)
بگ بیوٹی فل بل کسی بھی ملک کی تاریخ کا بہترین قانون ہے جو معاشی ترقی کو آگے لے کر جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی سٹاک مارکیٹ آج بلندترین سطح پر ہے۔ امریکہ کو عظیم ترین بنائیں گے۔ امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا۔
ہم نے امریکہ کی طاقت کو بحال کیا، بائیڈن دور میں 21ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سیزیادہ محفوظ ہیں۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدرکامزید کہناتھا کہ نے ایران پر حملے سے متعلق دوبارہ بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل امریکی فضائیہ نے ایران میں کامیاب آپریشن کیا۔ ہم نے امریکہ کی طاقت کو بحال کیا ہے۔انہوں نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر تمام امریکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہایہ بل امریکی ترقی، دفاع اور معیشت کے استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ٹرمپ نے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچی اور امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ہم نے امریکہ کی طاقت بحال کی اور اب اسے مزید جدید بنا رہے ہیں۔ٹرمپ کایہ بھی کہناتھاکہ افغانستان جانا ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ جو بائیڈن دور میں اکیس ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔صدر ٹرمپ نے امریکی فوج سے متعلق کہا کہ میں امریکی بری، بحری اور فضائی فوج سے محبت کرتا ہوں۔ ان کے افسران اور جوانوں کو میرا سلام ہے۔انہوں نے نیٹو پر امریکی اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے امریکہ کا 2 فیصد بجٹ نیٹو پر خرچ ہوتا تھا جو اب 5 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے اسے امریکا کی عالمی قیادت کی بحالی کا مظہر قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا، ''سب کو میری طرف سے 4 جولائی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ آج کا امریکہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.