Live Updates

میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں

اب کوئی ایسی وجہ بھی نہیں کہ نوازشریف عمران خان کو ملنے جائیں، عمران خان پرسیاسی کیس نہیں بلکہ 9مئی کا کیس ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ9مئی کیس بھی لے دو میں چلا جائے۔ سینیٹر عرفان صدیقی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 جولائی 2025 23:53

میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 04 جولائی 2025ء ) پی ایم ایل این کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ،اب کوئی ایسی وجہ بھی نہیں کہ نوازشریف عمران خان کو ملنے جائیں، عمران خان پرسیاسی کیس نہیں بلکہ 9مئی کا کیس ہے،یہ سمجھتے ہیں کہ9مئی کیس بھی لے دو میں چلا جائے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہیمایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، یہ غیر حقیقی خبر ہے، میاں نوازشریف کی طرف سے ایسا کچھ بھی اظہار نہیں ہوا ہے، یہ خبر بس آگے بڑھتی چلی گئی ، میاں نوازشریف نے 2013میں اظہار کیا جب پی ٹی آئی کی مقبولیت نہیں تھی، پھر بھی پی ٹی آئی کی کے پی میں حکومت بننے کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

پھر جب وزیراعظم بن گئے تو بنی گالہ گئے۔ لیکن بعد میں 2014میں پی ٹی آئی کا دھرنا شروع ہوگیا۔ عمران خان کے تمام مطالبات بھی مان لئے گئے۔ اب کوئی ایسی وجہ نہیں کہ میاں نوازشریف عمران خان کو ملنے جائیں۔ کیا معیشت ڈوب رہی ہے یا بڑی جنگ نہیں لڑسکے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ مذاکرات تب ہوتے ہیں جب ماحول میں کشیدگی ہوتی ہے ، عمران خان جیل میں سیاسی کیس میں نہیں ہے، منشیات، غداری ، ایفیڈرین یا کرایہ داری کیس میں نہیں ہیں،ان پر کیسز بڑے واضح ہیں وہ کیسز حکومت نے نہیں بنائے۔

عمران خان کے نامہ اعمال میں ایسا واقعہ ہے جو پوری سیاسی تاریخ میں نہیں ملتا۔ وہ ہے 9مئی واقعہ، اب یہ سمجھتے ہیں کہ 9مئی کیس بھی لے دو میں چلا جائے، دو اڑھائی سو مقامات پر حملے کئے گئے اور یہ کہو کہ مٹی ڈال کر آگے چلو، ہم پھر بھی آگے چلنے کو تیار ہیں۔کوئی لائحہ عمل لے کر تو آئیں۔ دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے معمول کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، وزیراعظم سے ہمیشہ اہم ملاقات ہی ہوتی ہے، وہ  وزیراعظم ہیں، ان سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کی بات نہیں ہوئی۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو پتا نہیں کون سا فوبیا ہوگیا کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، جب تک اسمبلی میں نمبرز گیم پوری نہیں ہوتی تو کیسے عدم اعتماد لاسکتے ہیں؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات