راولپنڈی بھرکی تاجربرادری کا27مارچ کو صدر مشرف کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کا اعلان۔تاجر کراچی سے تفتان تک ریلوے کی اراضی پر اپنا بزنس شروع کر اپنابزنس شروع کریں تعاون کریں گے ۔ شیخ رشید کی پیشکش

جمعرات 15 مارچ 2007 17:47

راولپنڈی(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) راولپنڈی بھرکی تاجربرادری نے27مارچ کو صدر مملکت جنرل پرویز مشرف جلسہ عام میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا ہے اوروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے تاجروں کو پیش کش کی ہے کہ وہ کراچی سے تفتان تک ریلوے کی اراضی پر اپنا بزنس شروع کریں22ارب روپے منصوبے کا سن کر تو کئی چھوٹے صوبے ہل کررہ گئے ہیں کیونکہ اتنا توان کا سالانہ بجٹ ہوتا ہے ہم تو صرف اس سے نالہ لئی ہائی وے ایکسپریس بنارہے ہیں تاجربرادری کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کریں گے وہ جمعرات کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ضلعی ناظم راجہ جاوید اخلاص گروپ لیڈر میاں پرویزاسلم صدر چیمبر ڈاکٹر حسن سروش اکرام ڈاکٹر جمال ناصر طاہر تاج بھٹی اور نوید کنول بھی اس موقع پر موجود تھے یہاں پر تاجر برادری نے متفقہ فیصلے کے بعد اعلان کیا کہ27مارچ جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں گے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ے کہا کہ اتنے بڑے صوبے کا سن کر کئی حکومتیں گھبرا گئی ہیں چھوٹے صوبوں کے لیے تو یہ ایک سال کابجٹ ہے جب بھی سیاست میں بڑی بڑی رکاوٹیں آتی ہیں اس منصوبے حوالے سے ہم نے تمام رکاوٹیں عبور کرلی ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے جتنی محنت راولپنڈی پرکی اگر اتنی کسی کریانہ کی دوکان پر کرتا تو وہ سپر مارکیٹ بن چکی ہوتی شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر سو سے زائد ہوٹلز بنانے کی پیش کش کی ہے لیکن کتنی بدقسمتی ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا کوئی آگے نہ آیا اس میں تو غیر ملکی فرمیں دلچسپی لے رہی ہیں یہ بات تو میں پارلیمنٹ لیکر جاؤنگا تاکہ کل کوئی ملا نہ کرے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ نے مجھے ایک ان پڑھ شہر میں پیدا کیا لیکن میں یہاں پر 50تعلیمی ادارے چھوڑ کر مروں گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کی اراضی پر تاجر برادری اپنا بزنس کرسکتی ہے وہ آگے آتے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر کراچی میں ٹاور بن سکتا ہے تو راولپنڈی نے کسی کی ماں نہیں نہیں ماری بنی چوک میں ہم کراچی طرز کا ٹاور بنائیں گے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نالہ لئی کے اردگرد22کلومیٹر ہائی وے ایکسپریس پر نیا شہر آباد ہوگا شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی سمیت دیگر جڑوں شہروں میں ٹریفک بہاؤ پرقابو پانے کے لیے چھ ڈیزل ٹرینوں کا اجراء کیا جائے گا جو گوجر خان ٹیکسلا واہ کینٹ چکوال اور دیگر چھوٹے شہروں کے مابین چلیں گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلٹ ٹرین کامرکزی سٹیشن چکلالہ ہی ہوگا۔